۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نوری همدانی

حوزہ / زکوٰۃ، جس کا مطلب ہے پاکیزگی، انسان کے تذکیہ نفس کا سبب بنتی ہے۔ قرآن کریم نے بنی نوع انسان کے لئے بہترین رہنما کے طور پر انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتا ہے، اس دنیا کی مادی زندگی کے معیار کے بارے میں بھی بہت سی آیات موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت معصومہ (س) قم کے ثقافتی کمپلیکس میں پڑھے گئے آیت اللہ نوری ہمدانی کے زکوٰۃ علمی، ترویجی اور اعزازی فیسٹول کے نام پیغام میں آیا ہے کہ "زکوٰۃ ایک ایسا فرض ہے کہ جس پر تمام مسلمان متفق ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسلامی حکومت کے قیام کے آغاز میں ہی انہیں ذاتی طور پر زکوٰۃ جمع کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے نماز پڑھنے کے حکم کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ ادا کرنے پر بھی تاکید کی ہے۔

حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے اس پیغام میں تاکید کی کہ "زکوٰۃ، جس کا مطلب ہے پاکیزگی، انسان کے تذکیہ نفس کا سبب بنتی ہے۔ قرآن کریم نے بنی نوع انسان کے لئے بہترین رہنما کے طور پر انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتا ہے، اس دنیا کی مادی زندگی کے معیار کے بارے میں بھی بہت سی آیات موجود ہیں"۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ زکوٰۃ کے حکم پر مبنی آیات معاشرے کے کمزور طبقوں کی زندگیوں پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور امام صادق علیہ السلام کے مطابق لوگوں کے زکوٰۃ دینے سے معاشرہ میں کوئی غریب نہیں بچے گا۔ اسی طرح آیاتِ قرآن مجید سے استفادہ ہوتا ہے کہ زکوٰۃ گذشتہ سب مذاہب میں بھی تمام انبیاء کے پروگراموں میں موجود رہی ہے۔

اس مرجع تقلید نے اپنے پیغام کے ایک اور حصے میں زکوٰۃ کے کلچر کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ زکوۃ کی ترویج میں مدد کرے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام کے آخری حصے میں کہا: ہر شخص پر عوام بالخصوص ضرورتمندوں کے امور کا خیال رکھنا واجب اور ضروری ہے۔ بہترین عبادت لوگوں کی خدمت کرنا ہے، ان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .